رسائی کے لنکس

عالمی ادارہٴ صحت نے سوائن فلو کی ویکسین کی فراہمی تیز تر کر دی


عالمی ادارہٴ صحت نے سوائن فلو کی ویکسین کی فراہمی تیز تر کر دی
عالمی ادارہٴ صحت نے سوائن فلو کی ویکسین کی فراہمی تیز تر کر دی

عالمی ادارہٴ صحت نے سوائن فلو وائرس کی 25 سے زیادہ ممالک کو فراہمی کو تیز تر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان میں سے نصف سے زیادہ ممالک افریقہ میں واقع ہیں۔

عالمی ادارہٴ صحت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے نے اس ویکسین کے لیے 95 سے زیادہ ملکوں سے درخواستیں وصول کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ لاکھوں کی تعداد میں ویکسین فراہم کا ارادہ رکھتا ہے۔

منگولیا، آزربائیجان اور افغانستان وہ تین ممالک ہیں جنہیں سب سے پہلے اس ویکسین کی کھیپ پہنچائی گئی تھی۔

جمعرات کے روز پہلے افریقی ملک ٹوگو کو ویکسین فراہم کی گئی۔ اس کے بعد نائجیریا، کینیا اور جنوبی افریقہ کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق اس ترسیل کے بعد ہر ملک اپنی دس فیصد آبادی کو سوائن فلو کی ویکسین فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ ان میں ایسے افراد سرِ فہرست ہوں گے جنہیں سوائن فلو کا مرض لگنے کا زیادہ خطرہ ہے۔ ان افراد میں طبی عملہ، حاملہ عورتیں اور چھوٹے بچے شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG