عالمی ادارہ ِصحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین ہفتوں میں گنی، سیرا لیون اور لائبیریا میں ایبولا کے کیسز میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی ہے، مگر ایبولا ابھی بھی ایک خطرہ ہے۔
عالمی ادارہ ِصحت کے مطابق، یہ رجحان خوش آئند ہے مگر ایبولا کی بیماری ختم کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
عالمی ادارہ ِصحت کا کہنا ہے کہ سیرا لیون، لائبیریا اور گنی میں ایبولا کیسز کی مجموعی تعداد 21,797 ہے۔ مگر گذشتہ تین ہفتے میں سیرا لیون میں 463، گنی میں 109 اور لائبیریا میں 21 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
عالمی ادارہ ِصحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے میں ایبولا کے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
عالمی ادارہ ِصحت کے ماہرین کہتے ہیں کہ ایبولا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی کی وجہ ایبولا کے حوالے سے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات ہیں۔ سیرالیون، گنی اور لائبیریا میں اب ابیبولا سے متاثرہ مریضوں کے لیے صحت کی بہتر سہولیات موجود ہیں۔ اب ایبولا سے متاثرہ مریضوں کے لیے اسپتالوں میں مناسب انتظامات کے ساتھ ساتھ ان کے لیے زیادہ بستر بھی موجود ہیں۔
ایبولا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تدفین کا انتظام بھی پہلے سے معقول اور بہتر ہے۔
مگر ماہرین کہتے ہیں کہ ایبولا کے حوالے سے انتظامات میں بہتری مثبت ہے مگر ابھی بھی اس حوالے سے بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔