رسائی کے لنکس

سرحدی دیوار کی تعمیر، رقم متبادل ذرائع سے میسر آجائے گی: وائٹ ہاؤس


بقول ترجمان، ’’حاصل کلام یہ کہ ہم کار سرکار کی بندش نہیں چاہتے، ہم سرحد بند کرنے کے خواہاں ہیں‘‘

وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز کہا ہے کہ ایک طریقہٴ کار موجود ہے جس کے تحت کانگریس سے نئی رقوم کی دستیابی کے بغیر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سرحدی دیوار کی تعمیر کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔ اور یوں، دیوار کی تعمیر پر کھڑے ہونے والے تنازعے پر امریکی حکومت کے کاروبار بند ہونے کی صدر کی دھمکی باقی نہیں رہی۔

وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان، سارا سینڈرز نے ’فوکس نیوز‘ کو بتایا کہ ’’ہمارے پاس دوسرا طریقہ موجود ہے، جس سے ہم 5 ارب ڈالر حاصل کرسکتے ہیں‘‘۔

بقول اُن کے، ’’حاصل کلام یہ کہ ہم کار سرکار کی بندش نہیں چاہتے، ہم سرحد بند کرنے کے خواہاں ہیں‘‘۔

امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی مجوزہ تعمیر کے معاملے پر ٹرمپ اور کانگریس کے درمیان تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

چار دن کے اندر اس معاملے پر سمجھوتا لازم ہے، ورنہ جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن کا خدشہ ہے؛ جس کے نتیجے میں وفاقی ملازمین کی ایک چوتھائی کے لیے پیسے کی ادائیگی رک جائے گی۔

ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جائے، جس کے لیے اُن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کا یہی ایک مؤثر طریقہ کار ہے۔

دیوار کی تعمیر کا وعدہ اُنھوں نے 2016کے صدارتی انتخابات کے دوران اپنی انتخابی مہم کے دوران کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG