رسائی کے لنکس

بم دھماکے اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں چار اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ جوابی کارروائی میں 16 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اتوار کو ایک بم حملے اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں کم ازکم چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے انتظامی مرکز میران شاہ سے اتوار کو سکیورٹی فورسز کا قافلہ سرحدی قصبے رزمک جارہا تھا کہ اسے تحصیل دوسلی کے علاقے میں سڑک میں نصب دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے قافلے میں شامل ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ جب کہ اس میں سوار دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں معمول کے مطابق اتوار کو سکیورٹی فورسز کے قافلوں کو ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل کیا جاتا ہے اور اس دوران کرفیو نافذ ہوتا ہے۔ بم کا یہ تازہ حملہ بھی کرفیو کے دوران ہوا۔

ادھر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ جوابی کارروائی میں 16 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا جب کہ ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔
XS
SM
MD
LG