رسائی کے لنکس

براہِ راست تحریکِ انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج؛ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو حراست میں لے لیا

کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی ہے۔ اسلام آباد شہر میں داخلے کے راستوں پر پولیس نے کنٹینر لگا رکھے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔

20:57

پی ٹی آئی کا احتجاج: پولیس کی شیلنگ، مظاہرین کا پتھراؤ

20:01

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج: عمران خان کی بہنیں زیرِ حراست

18:19

اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے پانچ سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق رواں ماہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران اسلام آباد میں فوج تعینات رہے گی۔

آرٹیکل 245 کے تحت اسلام اباد میں فوج تعینات کی جائے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد فوج تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

18:07

عمران خان کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان گرفتار

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی دو بہنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا۔ عمران خان کی بہن عظمی خان کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں بہنوں کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG