رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: جکارتہ کے گورنر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ


جکارتہ کے موجودہ گورنر بسوکی"آہوک" تاجاہجاہ پرناما ووٹ ڈال رہے ہیں۔
جکارتہ کے موجودہ گورنر بسوکی"آہوک" تاجاہجاہ پرناما ووٹ ڈال رہے ہیں۔

انتخاب میں موجودہ گورنر چینی نژاد مسیحی تاجاہجاہ پرناما کا مقابلہ انڈونیشیا کی کابینہ کے سابق رکن انیس باسودین سے ہے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت کے گورنر کے انتخاب کے لیے بدھ کو جکارتہ میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

انتخاب میں موجودہ گورنر چینی نژاد مسیحی تاجاہجاہ پرناما کا مقابلہ انڈونیشیا کی کابینہ کے سابق رکن انیس باسودین سے ہے۔

تجزیہ کاروں کے اندازوں کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے جب کہ عوامی جائزوں کے مطابق جیتنے والا اُمیدوار بہت ہی کم ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہو گا۔

انیس باسودین
انیس باسودین

رواں سال فروری میں ہونے والے انتخابات میں یہ دونوں امیدوار پہلے اور دوسرے نمبر پر آئے تھے، تاہم دونوں امیدواروں میں سے کوئی بھی مطلوبہ 50 فیصد ووٹ حاصل نا کر سکا، اس لیے بدھ کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

رواں سال فروری سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والے مہم کے دوران باسودین کے حامیوں نے پرناما کے خلاف توہین مذہب کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی عوامی عہدے پر فائز ہونے کے اہل نہیں ہیں۔

دوسری طرف پارناما کی مہم کا محور بدعنوانی کو روکنے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر تھا اور ان کی توجہ کا محور درمیانے طقبے سے تعلق رکھنے والے ووٹرز تھے۔

آج کل انہیں دارالحکومت جکارتہ میں توہین مذہب کے مقدمہ کا سامنا ہے، عدالت اس بارے میں فیصلہ انتخاب کے نتائج کی گنتی کے ایک دن بعد سنائے گی۔

پرناما 2014ء میں جکارتہ کے گورنر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے اس سے قبل وہ نائب گونر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG