رسائی کے لنکس

امریکہ کے ویتنام سے تعلقات خوش آئند ہیں، ہلری کلنٹن


امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن
امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے ویتنام کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ویتنام اپنا قومی دن جمعہ کو منا رہا ہے۔ 1945ء میں اسی روز ہوچی مِن نے سرکاری طور پر فرانس سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔

ایک سرکاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انھوں نے گزشتہ سال ویتنام کے دوروں کے موقع پر یہاں جو شاندار جذبہ اور رجائیت دیکھی اسے وہ سراہتی ہیں۔ ان کے بقول واشنگٹن اور ہنوئی کے درمیان انسانی حقوق، ماحولیاتی تحفظ تجارت اور باہمی سلامتی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

ہلری کلنٹن کاکہنا تھا کہ امریکہ ویتنام سے خطے کے نئے مستقبل اور عالمی تعاون پر مبنی دوستی اور شراکت داری جاری رکھے گا۔

XS
SM
MD
LG