رسائی کے لنکس

صدر شاویز زندگی اور موت کی کشمکش میں


وینزویلا کے صدر کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور دو مہینے کیوبا میں زیر علاج رہنے کے بعد دس دن پہلے ہی وہ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس کے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

وینزویلا کے نائب صدر نے کہا ہے کہ کینسر میں مبتلا صدر ہوگو شاویز زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

نائب صدر نکولس مدورو نے جمعرات کو ٹیلیویژن پر قوم کو صدر ہوگو شاویز کی طبیعت سے آگاہ کیا۔

صدر شاویز دو مہینے کیوبا میں زیر علاج رہنے کے بعد دس دن پہلے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس کے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ خرابی صحت کی وجہ سے وہ اپنے چوتھے دور حکومت کا حلف بھی نہیں لے سکے تھے۔

حکومت نے صدر کی بیماری کے بارے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
XS
SM
MD
LG