رسائی کے لنکس

وینا ملک کو پہلی تھری ڈی ہارر فلم مل گئی


وینا ملک کو پہلی تھری ڈی ہارر فلم مل گئی
وینا ملک کو پہلی تھری ڈی ہارر فلم مل گئی

بھارت میں موجود پاکستانی اداکارہ وینا ملک کو پہلی تھری ڈی ہارر فلم مل گئی ہے۔فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے جو جنوبی بھارت کے ایک جنگل میں جاری ہے۔ سیکورٹی وجوہات کے باعث شوٹنگ کا اصل مقام خفیہ رکھا جارہا ہے۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ انہیں ایڈونچر کے سبب شوٹنگ میں بہت مزہ آرہا ہے۔

بھارتی جریدے ’انڈیا ٹو ڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق وینا ملک نے اپنی نئی فلم سے متعلق کچھ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تھری ڈی ہارر مووی ہے جس کے فلمساز ہیمنت مدھوکر ہیں جو زیادہ تر تیلگو فلمیں بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

وینا کا کہنا ہے کہ ابھی فلم کا نام شو نہیں کیا جارہا ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ ایسی جگہ ہورہی ہیں جہاں نہ لگژری ہوٹلز ہیں اور نہ ہی ہوٹل جیسا آرام۔ دراصل یہ ایک جنگل ہے ۔ وینا کا کہنا تھا کہ ان کی یہ فلم اصل میں تھری ڈی ہوگی، دوسری تھری ڈی فلموں کی طرح نہیں کہ اس کے ٹو ڈی فارمیٹ کو تھری ڈی میں تبدیل کردیا جائے لہذا ایک ایک سین میں کئی کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا کردار’ ہارر‘ ہونے کے ساتھ ساتھ’ تھرلر‘ بھی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وینا نے فلم کے تمام اسٹنٹس خود شوٹ کرائے ہیں اور کسی ڈپلیکیٹ کا سہارا نہیں لیا۔ وینا کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ اس طرح کا کام کرنے کا موقع ملا ہے لہذا انہیں بہت ہی لطف آرہا ہے۔

تھری ڈی فلم کے علاوہ وینا ان دنوں ایک ٹی وی رئیلٹی شو ”سوئمور“ میں بھی کام کررہی ہیں جبکہ اس سے قبل وہ” بگ باس “کے چوتھے سیشن میں کام کرکے خوب نام کماچکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG