رسائی کے لنکس

امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں طوفان، 7 افراد ہلاک


امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں طوفان، 7 افراد ہلاک
امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں طوفان، 7 افراد ہلاک

حکام کے مطابق طوفان کے زیرِاثر جنم لینے والے ایک بگولے نے ریاست الی نوائے کے ایک چھوٹے جنوبی قصبے ہرس برگ کو صبحِ صادق سے قبل نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے

امریکہ کی کئی وسط مغربی ریاستوں میں طوفانی بگولوں اور دیگر خراب موسمی حالات کے باعث کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر املاک متاثر ہوئی ہیں۔

منگل کی شب اور بدھ کی صبح آنے والے تیز ہواؤں کے طوفان کے سبب کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق طوفان کے زیرِاثر جنم لینے والے ایک بگولے نے ریاست الی نوائے کے ایک چھوٹے جنوبی قصبے ہرس برگ کو صبحِ صادق سے قبل نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

طوفان کے باعث خریداری کا ایک مرکز اور کئی گھروں سمیت علاقے کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائنیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وسطی امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ایک بڑے طوفان کے زیرِ اثر شمالی ریاستوں میں برف باری ہورہی ہے جب کہ میسوری اور کینساس سمیت جنوبی ریاستوں میں موسم شدت اختیار کرگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق طوفان بتدریج مشرق کی سمت بڑھ رہا ہے جس کے باعث اوہائیو، کینٹکی اور مغربی ورجینیا میں بھی موسمی حالات شدید ہوسکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG