رسائی کے لنکس

امریکہ بین الاقوامی سمندری حدودتک آزادانہ رسائی کا خواہشمند


امریکہ بین الاقوامی سمندری حدودتک آزادانہ رسائی کا خواہشمند
امریکہ بین الاقوامی سمندری حدودتک آزادانہ رسائی کا خواہشمند

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے بین الاقوامی سمندری حدود تک آزادانہ رسائی میں امریکہ کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

رابرٹ گیٹس
رابرٹ گیٹس

وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی طرف سے جولائی میں ایسے ہی بیان پر چین نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

پیر کے روز ہنوئی میں ویت نام نیشنل یونیورسٹی میں خطاب کے دوران رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ امریکہ، ویت نام اور دوسرے ممالک کی بین الاقوامی سمندری حدود تک آزادانہ رسائی اور ان کی سکیورٹی سے متعلق مفادات مشترک ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے جولائی میں کہا تھا کہ آزادانہ نقل و حمل، ایشیا میں بین الاقوامی سمندری حدود تک رسائی اور چین کے مشرقی سمندر میں بین الاقوامی قوانین کا احترام امریکہ کے قومی مفاد ات میں شامل ہیں۔

اُن کے اِس بیان پر چین نے برہمی کا اظہار کیا تھا کیوں کہ وہ مشرقی سمندر میں واقع جزائر پراپنی ملکیت کا دعویدار ہے، جب کہ ویت نام اور متعدد دوسرے ممالک اس سمندر کے مختلف حصوں کے دعویدار ہیں۔ ان سمندری حدود میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی موجودگی کا امکان ہے۔

پیر کو رابرٹ گیٹس کی اپنے چینی ہم منصب سے ہنوئی میں ملاقات بھی متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG