رسائی کے لنکس

یونائیٹڈ ائیر لائن اور متاثرہ مسافر میں سمجھوتہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیکن اہم بات یہ ہے کہ ڈاکٹر ڈاؤ وکلا کے مطابق اس سمجھوتے کے تحت ایک شرط رکھی گئی ہے کہ معاوضے کی رقم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جائے گا۔

امریکہ کی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئر لائنز اور اس کے ایک جہاز سے زبردستی گھسیٹ کر باہر نکالے جانے والے مسافر کے درمیان مالی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں جس شخص کو مسافر طیارے سے باہر نکالا گیا، وہ ویتنامی نژاد ڈاکٹر ڈیوڈ داؤ تھے جو تقریباً 20 سال سے امریکہ میں مقیم ہیں۔

لیکن اہم بات یہ ہے کہ ڈاکٹر ڈاؤ وکلا کے مطابق اس سمجھوتے کے تحت ایک شرط رکھی گئی ہے کہ معاوضے کی رقم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جائے گا۔

یونائیٹیڈائیر لائنز کے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ معاملہ احسن طریقے سے حل ہو گیا ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر ڈیوڈ داؤ کے وکلا نے الینوائے کی ایک عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ڈاکٹر ڈیوڈ ڈاؤ کے وکلا کا موقف تھا کہ اُن کے موکل کو " تعصب" کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔

اس واقعہ کی موبائل فون پر ویڈیو فوٹیج بنا کر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی، جس میں ڈاؤ زخمی اور پریشان حال دکھائی دیئے۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹر ڈیوڈ ڈاؤ کے ساتھ روا رکھنے جانے والے رویے پر شدید تنقید کی گئی۔

واضح رہے کہ ڈاؤ کے ساتھ فضائی کمپنی اور ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے ذمہ دار عملے کے ناروا برتاؤ سے متعلق سامنے آنے والی وڈیوز کی وجہ سے عوامی سطح پر پیدا ہونے والے منفی تاثر کو دور کرنے کے لیے فضائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو دباؤ کا سامنا تھا۔

XS
SM
MD
LG