رسائی کے لنکس

امریکہ اور عرب امارت کے درمیان دفاعی معاہدہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مابین خلیج فارس میں میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

پینٹا گون کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدے کے تحت امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن دو ارب ڈالر مالیت کے یہ دفاعی آلات متحدہ عرب امارات کو فراہم کرے گی۔

میزائل دفاعی نظام کی بہتری اوباما انتظامیہ کی ان کی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کے دفاع کو ایران کے بڑھتے ہوئے میزائل پروگرام کے تناظر میں مضبوط بنانا ہے۔

رواں ہفتے ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ نے اس کی تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کی تو وہ آبنائے حرمز سے تیل کی آمدورفت کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات سے ہونے والے اس معاہدے سے قبل جمعرات کو امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ 30 ارب ڈالرز مالیت کے ایک دفاعی معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اس امریکی اتحادی ملک کو 84 لڑاکا طیارے دیے جائیں گے۔

گزشتہ سال ستمبر میں امریکہ نے کویت کو نو سو ارب ڈالر مالیت کے دو سو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی۔

XS
SM
MD
LG