رسائی کے لنکس

امریکہ افغانستان سے انخلا کے لیے رومانیہ کا اڈہ استعمال کرے گا


معاہدے کے بعد امریکہ اپنے آپریشنز کرغزستان سے منتقل کر سکے گا جہاں قانون سازوں کی اکثریت نے پٹے پر امریکی افواج کو دی گئی مناس ایئربیس سے متعلق معاہدے میں جولائی 2014ء کے بعد توسیع کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

رومانیہ نے امریکی افواج کو بحیرہ اسود کے قریب اپنا فضائی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے جو امریکی اہلکاروں اور اُن کے ساز و سامان کی افغانستان ترسیل اور وہاں سے واپسی کے عمل میں ایک مرکزی تنصیب ہو گا۔

پینٹاگون کے حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں جمعہ کو طے پانے والے معاہدے کے بعد امریکہ اپنے آپریشنز کرغزستان سے منتقل کر سکے گا جہاں قانون سازوں کی اکثریت نے پٹے پر امریکی افواج کو دی گئی مناس ایئربیس سے متعلق معاہدے میں جولائی 2014ء کے بعد توسیع کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ مناس انٹرنیشل ایئرپورٹ پر قائم مرکز کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اس تنصیب پر موجود تمام سہولتوں کو جولائی 2014ء تک کرغز حکومت کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ ساز و سامان سمیت اپنی بیشتر لڑاکا افواج کے آئندہ برس کے اختتام تک افغانستان سے انخلا کے لیے سرگرم ہے۔

البتہ واشنگٹن کو امید ہے کہ دسمبر 2014ء کی ڈیڈلائن کے بعد بھی چند ہزار امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے، مگر اس سلسلے میں کابل حکومت ست معاہدہ ہونا ابھی باقی ہے۔
XS
SM
MD
LG