رسائی کے لنکس

داعش میں شمولیت کی خواہش پر 30 سال قید


حکام کا کہنا ہے کہ بدوی اور 15 برس کے نادر الزہیل نے، جن کا تعلق بھی کیلی فورنیا سے ہے، مشرق وسطیٰ سفر کرکے دولت اسلامیہ کے ساتھ لڑنے کا منصوبہ بنایا تھا؛ اور یہ کہ بدوی نے اُنھیں اپنا کریڈٹ کارڈ دیا کہ وہ اسرائیل کا یکطرفہ ٹکٹ خریدے، جس کے لیے اُنھیں چھ گھنٹے ترکی میں رکنا ہوگا

ساؤتھ کیرولینا کا ایک شخص جو داعش کے شدت پسند گروپ کا عسکریت پسند بننے کا خواہش مند تھا، اُسے پیر کے روز 30 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی مدد کی سازش اور دیگر جرائم پر 25 برس کے مانند بدوی کو اس سال کے اوائل میں سزا کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بدوی اور 15 برس کے نادر الزہیل نے، جن کا تعلق بھی کیلی فورنیا سے ہے، مشرق وسطیٰ سفر کرکے دولت اسلامیہ کے ساتھ لڑنے کا منصوبہ بنایا تھا؛ اور یہ کہ بدوی نے اُنھیں اپنا کریڈٹ کارڈ دیا کہ وہ اسرائیل کا یکطرفہ ٹکٹ خریدے، جس کے لیے اُنھیں چھ گھنٹے ترکی میں رکنا ہوگا۔

مقدمے کی کارروائی کے دوران پتا چلا کہ الزہیل اور بدوی نے سماجی میڈیا پر سرقلم کرنے اور دیگر دہشت گرد حملوں کی معلومات حاصل کی تھی۔

ریکارڈ کی گئی گفتگو میں دونوں مجرمان نے ’’اللہ کی راہ میں لڑنے اور میدانِ جنگ میں جان دینے کی نعمت‘‘ کے بارے میں بات کی۔

الزہیل کو تین ہفتے قبل سزا سنائی گئی تھی۔ وہ بھی 30 سال قید کاٹیں گے۔

XS
SM
MD
LG