رسائی کے لنکس

اوہائیو: سازش کا انکشاف، مشتبہ دہشت گرد گرفتار


فائل
فائل

ایک وفاقی عدالت میں اُن کے خلاف ہتھیار رکھنے اور حکومتِ امریکہ کے ایک اہل کار کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے

وفاقی حکومت کے ایجنٹس نے اوہائیو کی امریکی ریاست سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جن پر مبینہ طور پر واشنگٹن کی کیپیٹول عمارت کو بم دھماکے سے اڑانے اور اس کے اندر اور ارد گرد ملازمین پر گولیاں چلانے کی سازش کا الزام ہے۔

کرسٹوفر کورنیل کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا، جس سے چند ہی لمحے قبل اُنھوں نے سنسناتی کے اسلحے کے ایک اسٹور سے ہتھیار خریدے تھے۔

ایک وفاقی عدالت میں اُن کے خلاف ہتھیار رکھنے اور حکومتِ امریکہ کے ایک اہل کار کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق، کرنیل نے مبینہ طور پر ایف بی آئی کے ایک مخبر کو بتایا کہ وہ کانگریس کے ارکان کو دشمن خیال کرتا ہے۔

اُنھوں نے مخبر کو بتایا کہ وہ واشنگٹن جانے کا ارادہ رکھتے تھے، سرکاری عمارات پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینا چاہتے تھے اور کیپیٹول بلڈنگ کے باہر پائپ بم نصب کرکے دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔


مبینہ طور پر وہ اس عمارت کے آس پاس کھڑے لوگوں پر گولیاں چلانے کی سازش بھی کر رہے تھے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کرنیل یہ سمجھتے تھے کہ یہ حملہ داعش کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ ہوگا اور یہ کہ اس سازش کے سلسلے میں وہ بیرون ملک افراد سے تعلق میں رہ چکے ہیں۔


ایف بی آئی نے کہا ہے کہ کرنیل کے کمپیوٹر میں بم بنانے اور جہادی وڈیوز موجود تھیں۔

XS
SM
MD
LG