رسائی کے لنکس

واشنگٹن سے مشکوک سلنڈر برآمد


امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پولیس کو پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب واقع ایک سڑک سے ایک مشکوک سلنڈر ملا ہے اور عہدے دار یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس میں کیا ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ جمعرات کو ملنے والے سلنڈر کو بم اسکواڈ کے ایک خصوصی ٹرک میں رکھ کر شہر سے باہر پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

پولیس نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

مشکوک سلنڈر ملنے کے بعد پارلیمنٹ کی طرف جانے والی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG