رسائی کے لنکس

اسنوڈن کے خلاف جاسوسی کے الزام میں درخواست دائر


ایڈورڈ اسنوڈن
ایڈورڈ اسنوڈن

اسنوڈن یو ایس نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے ملازمت چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات کے ساتھ حال ہی میں ہانگ کانگ چلا گیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی استغاثہ نے امریکہ کے حساس ترین نگرانی پروگرام کی دستاویزات افشا کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کے خلاف جاسوسی کے الزام میں درخواست دائر کر دی ہے۔

حکام کے مطابق امریکہ نے ہانگ کانگ سے کہا ہے کہ وہ اسنوڈن کو عبوری وارنٹ گرفتاری پر حراست میں رکھے۔

اسنوڈن یو ایس نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے ملازمت چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات کے ساتھ حال ہی میں ہانگ کانگ چلا گیا تھا۔

امریکی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ استغاثہ نے ریاست ورجینیا میں اسنوڈن کے خلاف سربمہر شکایت داخل کرائی ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان کا کہنا تھا کہ ان میں جاسوسی، چوری جیسے الزامات شامل ہیں۔

اسنوڈن کی طرف سے ذرائع ابلاغ میں افشا کی گئی دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس دنیا بھر کے انٹرنٹ اور فون صارفین کے ریکارڈ کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

امریکہ نے شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ حاصل کرنے کے عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمل کے ذریعے انسداد دہشت گردی سے متعلق حکام کو یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ آیا معلوم یا مبینہ دہشت گرد ایسے لوگوں کے ساتھ تو رابطے میں نہیں جنہیں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہو۔
XS
SM
MD
LG