رسائی کے لنکس

امریکہ روس جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پر ووٹنگ کی جائے: اوباما


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکی سینیٹ روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدے، جسے اسٹارٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی توثیق کرے، جس کے بعد سال کے آخر میں قانون ساز ایوان کے اجلاس کو ملتوی کردیں، تاکہ اگلے برس کی نئی سینیٹ سے بچا جاسکےجس میں ریپبلیکنز کے پاس زیادہ اختیار ہوگا۔

مسٹر اوباما نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ روایتی طور پر اِس معاملےکوایوان کےدونوں پارٹیوں کی حمایت حاصل رہی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ توثیق دیے جانے سے روس کو ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے معاملے پر امریکہ سنجیدہ ہے۔

قومی سلامتی کونسل میں صدر کے ایک ترجمان مائیک ہَمر نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر اوباما معاہدے کی توثیق کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ کانگریس میں ری پیلیکنز کی تعداد میں اضافے کے باعث خارجہ پالیسی پر کیا اثر پڑے گا، تو ہمر نے کہا کہ ری پیلیکنز اور ڈیموکریٹس دونوں چاہتے ہیں کہ امریکی لوگوں کو تحفظ ملے اور اُن کا مستقبل بہترہو۔

XS
SM
MD
LG