رسائی کے لنکس

امریکہ میں غریب بچوں کی تعداد میں اضافہ


امریکہ میں غریب بچوں کی تعداد میں اضافہ
امریکہ میں غریب بچوں کی تعداد میں اضافہ

امریکہ میں کرائے گئے ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ گذشتہ ایک عشرے کے دوران، معاشی بحران کے باعث38 امریکی ریاستوں میں غریب بچوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔

اینی ای کیسی فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2009ء میں امریکہ بھر میں غریب بچوں کی تعداد 20 فی صد تھی۔ یہ شرح 2000ء کی شرح17 فی صد کے مقابلے میں تین فی صد زیادہ تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران غریب بچوں کی تعداد میں 25 لاکھ کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 47 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ریاست مسس سیپی کی سابقہ شرح برقرار رہی ہے جب کہ اس کی ہمسایہ ریاستیں لوزیانا اور الاباما اس کے بہت قریب ہیں۔ امریکہ کے شمال مشرق میں واقع نیو ہمشائر، بچوں کی فلاح وبہبود کے پروگراموں میں امریکہ بھر میں سرفہرست ہے جب کہ اس کے بعد منی سوٹا اور میساچوسٹس کی ریاستوں کا نمبر آتا ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مصنفین کا کہناہے حالیہ اقتصادی بحران نے امریکی حکومت کی ان تمام کوششوں کو ملیا میٹ کردیا ہے جو 1990ء کے عشرے میں غریب بچوں کی شرح کم کرنے کے لیے کی گئی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکثر ماہرین کا کہناہے کہ آنے والے کئی برسوں میں غریب بچوں کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار رہے گا۔

XS
SM
MD
LG