امریکی وزیر خارجہ جان کیری منگل کو فلپائن کا دورہ کر رہے ہیں جہاں واشنگٹن اپنی افواج کی موجودگی میں اضافے سے متعلق ایک معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے۔
فلپائن پہنچنے سے پہلے کیری نے ویت نام میں جنوب مشرقی ملکوں کے سمندری حدود کے تحفظ میں مدد کے لیے 3 کروڑ ڈالر سے زائد امداد کی فراہمی وعدہ کیا۔
سمندوری حدود پر ان ممالک اور چین کے تعلقات میں کشیدگی بھی جاری ہے۔
کیری نے اس تاثر کو رد کیا کہ یہ امداد چین کی جانب سے سمندری تنازع پر جارحانہ رویے کے جواب میں فراہم کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی حمایت کرتا ہے نا کہ یک طرفہ اقدامات کے ذریعے۔
’’بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں امن و استحکام ہماری اور علاقائی ملکوں کی اولین ترجیح ہے۔ سرحدی حدود کے دعوؤں کو آگے بڑھانے کے لیے جارحانہ حربوں پر ہمیں شدید تشویش ہے۔‘‘
معاہدے کے تحت امریکہ ویت نام کو تقریباً 2 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس میں سرحدی محافظوں کے لیے 5 تیز رفتار کشتیاں شامل ہوں گی۔ جنوب مشرقی ممالک کی تنظیم میں شامل دیگر ممبر ممالک کو ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
جان کیری کی فلپائن میں رہنماؤں سے ملاقاتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی معاہدے پر پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے جس کے تحت امریکی افواج، طیاروں اور بحری جہازوں کو فلپائن سے گزرنے کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔
بدھ کو امریکی وزیر خارجہ فلپائن میں حالیہ سمندری طوفان سے تباہ شدہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔
ہائین نامی طوفان سے ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس صورت حال سے نمٹنے میں بین الاقوامی برداری کی طرف سے امداد کی فراہمی میں سب سے کلیدی کردار امریکہ کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی امداد کا تھا۔