رسائی کے لنکس

امریکہ کو 1-2 سے ہرا کر بیلجئم کوارٹر فائنل میں


میچ میں شکست کے بعد امریکہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے جب کہ بیلجئم کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کے 'ناک آؤٹ' راؤنڈ کے آخری میچ میں بیلجئم نے امریکہ کو 1-2 سے ہرادیا ہے۔

میچ میں شکست کے بعد امریکہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے جب کہ بیلجئم کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔

منگل کو سیلواڈور میں کھیلے جانے والے میچ کے مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیمیں کوئی گول نہیں کرسکیں اور تینوں گول اضافی وقت کے دوران ہوئے۔

بیلجئم کی جانب سے پہلا گول کیون ڈی برائن نے 93 ویں منٹ میں کیا جس کے 12 منٹ بعد رومیلو لوکاکو نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری مستحکم کردی۔

دو منٹ بعد ہی امریکہ کے جولین گرین نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کرکے امریکی شائقین کی کچھ امید بندھائی۔ لیکن بیلجئم کے مضبوط دفاع کے باعث امریکی کھلاڑیوں کو دوبارہ گول کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

کوارٹر فائنل میں بیلجئم کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا جو منگل کو ہونے والے پہلے میچ میں سوئٹزرلینڈ کو 0-1 ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچا ہے۔

XS
SM
MD
LG