رسائی کے لنکس

میکسیکو اور امریکی سرحد کے آر پار سرنگ پکڑی گئی


تیخوانا میں اس سرنگ کا راستہ ایک لفٹ کے نیچے سے بنایا گیا تھا جب کہ سان ڈیاگو میں اس کا اختتام جہاں ہوتا تھا وہ خاردار تاروں سے محفوظ بنائے گئے بظاہر لکڑی کے تختوں کا ایک کارخانہ ہے۔

امریکی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ انھوں نے میکسیکو کی سرحد کے آر پار جانے والی ایک سرنگ کا پتا چلایا ہے اور وہاں سے ایک ٹن سے زائد کوکین اور کئی ٹن بھنگ برآمد کی ہے۔

2006ء کے بعد سے کیلیفورنیا کی سرحد سے میکسیکو میں جانے والا یہ تیرہواں خفیہ راستہ تھا جس کا حکام نے پتا چلایا۔

تقریباً آٹھ سو گز طویل یہ راستہ میکسیکو کے شہر تیخوانا سے کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو کے درمیان زیر زمین بنایا گیا تھا۔

تیخوانا میں اس سرنگ کا راستہ ایک لفٹ کے نیچے سے بنایا گیا تھا جب کہ سان ڈیاگو میں اس کا اختتام جہاں ہوتا تھا وہ خاردار تاروں سے محفوظ بنائے گئے بظاہر لکڑی کے تختوں کا ایک کارخانہ ہے۔

امریکی حکام نے پیر اور منگل کو اس جگہ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ اور سرنگ بنانے سے وابستہ ہونے کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا۔

کیلیفورنیا کے جنوبی ضلع کی نائب اٹارنی جنرل لورا ڈفی کا کہنا تھا کہ سرنگ سے برآمد ہونے والی منشیات ایسی کسی بھی جگہ سے پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔

اس سرنگ کو اسمگلر منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کرتے تھے۔

لورا نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ سرنگ اس سے قبل دریافت ہونے والے زیرزمین راستوں سے مختلف ہے۔

XS
SM
MD
LG