رسائی کے لنکس

داعش میں شمولیت کی کوشش کا الزام، امریکی شخص گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملزم سے متعلق دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ اس نے جنوری میں "داعش کے ایک کارندے" کو 250 ڈالر بھجوائے اور بیرون ملک پرتشدد جہاد سے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا۔

امریکہ میں حکام نے اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ایک 20 سالہ شخص کو شدت پسند گروپ داعش میں شمولیت کی سازش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ارون ٹراوس ڈینیئلز کولمبس کا رہائشی ہے اور اس پر بیرون ملک ایک دہشت گرد تنظیم کی معاونت کی کوششوں کا الزام ہے۔

ڈینیئلز ہارون محمد اور ابو یوسف کے نام سے بھی پہنچانا جاتا، جسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک جہاز پر سوار ہونے کیکوشش کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق ڈینیئلز کی منزل لیبیا تھی۔

ملزم سے متعلق دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ اس نے جنوری میں "داعش کے ایک کارندے" کو 250 ڈالر بھجوائے اور بیرون ملک پرتشدد جہاد سے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا۔

تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈینیئلز دیگر لوگوں کو بھی بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم کے خلاف شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ ڈینیئلز نے ای میل ایڈریسز اور سوشل میڈیا پر ایک اکاونٹ بنایا اور مختلف بیانات میں وہ بیرون ملک پرتشدد کارروائیوں میں اپنی دلچپسی کا اظہار کر چکا تھا۔

اگر ملزم پر یہ الزام ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے 20 سال قید تک کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG