رسائی کے لنکس

مسابقتی کاروبار کا فروغ، امداد میں اضافے کا اعلان


گذشتہ برس امریکی انتظامیہ نے حکومت کی نگرانی میں اپنے ’گلوبل انٹرپرینئر شپ پروگرام‘ کے تحت عالمی کاروباری پیش قدمی کا ہدف طے کیا تھا، تاکہ اربوں ڈالر کی نجی سرمایہ کاری سے 2017ء تک نئےعالمی مسابقتی کاروبار دنیا کے سامنے آئیں۔ لیکن، ان میں کم ازکم نصف حصہ خواتین اور نوجوانوں کا ہو

امریکی صدر براک اوباما نے امریکہ اور دنیا بھر میں فروغ پاتے مسابقت پر مبنی کاروبار کی امداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں دنیا بھر سے جمع ہونے والی مسابقتی کاروباری شخصیات سے خطاب میں کیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ اول ان کی انتظامیہ ’گلوبل انٹرپرینئرشپ پروگرام‘ کے تحت خواتین اور نوجوانوں کے کاروبار میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کرےگی۔ دوم، اس سال جولائی میں نیروبی میں ہونے والے گلوبل انٹرپرنیئرشپ سمٹ میں مسابقت پر مبنی ان کمپنیوں اور اداروں کو میں سرمایہ کاری بڑھائی جائے۔ سوم صدر براک اوباما نے مسابقت پر مبنی اس عالمی تجارت کے فروغ کے لئے نو نئے صدارتی ایمبسٹڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا جس میں زیادہ تر امریکہ کے سر فہرست باصلاحیت کاروباری شخصیات شامل کی گئیں، تاکہ وہ اپنی معلومات، مواقع اور ترقی کو دنیا بھر میں پھیلاسکیں اور جس کے نتجے میں عالمی مسابقتی کاروبار میں اشتراک داری پیدا ہو اور عظیم کاروباری ادارے تشکیل پا سکیں اور ان میں بہتر رابطہ کار بھی ہو۔

امریکہ گلوبل انٹرپرینئرشپ پروگرام کے تحت خواتین اور نوجوانوں کو با اختیار بنانا چاہتا ہے، موجودہ دور میں ایجادات اور کاروبار دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس کے باوجود، ابھی بہت سے گروپ ایسے ہیں کہ جنھیں اپنے کاروباری اہداف کا پتا نہیں۔ سرمایہ، مارکیٹ اور ٹریننگ تک رسائی اور ثقافتی و قانونی رکاوٹیں ان لاکھوں لوگوں کو نئے کاروبار شروع کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

ان رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے صدر براک اوباما نے امریکی پروگرام کو اپنی کوششوں کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی، تاکہ خواتین اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب ہو۔

گزشتہ برس امریکی انتظامیہ نے حکومت کی نگرانی میں اپنے گلوبل انٹرپرینئر شپ پروگرام کے تحت عالمی کاروباری پیش قدمی کا ٹارگیٹ طے کیا تھا، تاکہ اربوں ڈالر کی پرائیویٹ سرمایہ کاری سے 2017ء تک نئےعالمی مسابقتی کاروبار دنیا کے سامنے آئیں۔ لیکن، ان میں کم ازکم نصف حصہ خواتین اور نوجوانوں کا ہو۔

صدر اوباما کے اعلان کردہ امداد میں اضافے سے اس پروگرام کی بنیادیں مستحکم ہوں گی اور دنیا کے سامنے نئے مسابقتی کاروبار سامنے آئیں گے۔صدر اوباما کی جانب سے نوجوان قائدین کی پیش قدمی کے اس پروگرام کے تحت افریقہ، جنوبی ایشیاء اور اب امریکہ کے کاروباری خواتین اور نوجوان اس وقت فخریہ ایکسچنج پروگرام سے فیض یاب ہورہے ہیں، جن میں افریکی ویمن انٹرپرینویر شپ پروگرام اور ویمن انٹرپرینیور شپ ان امریکہ سے وابستہ خواتین اور نوجوان شامل ہیں۔

مسابقتی کاروبار کی مدد میں اضافے کے اعلان کے نتجے میں انتظامیہ جاری پروگرام کے تحت خواتین اور نوجوانوں کے لئے امریکہ میں مواقع میں مزید نئے مواقع پیدا کرسکے گی۔ صدربراک اوباما نے دنیا بھر میں کمپنیوں، اداروں اور مسابقتی کاروبار سے وابستہ شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ بھی اس پروگرام میں فراہم کی جانے والی امداد میں اضافہ کریں، تاکہ خواتین اور نوجوانوں کے نئے مسابقتی کاروبار دنیا کے سامنے آسکیں اور ان میں عالمی سطح پر بہتر رابطہ کار ہو۔

XS
SM
MD
LG