رسائی کے لنکس

امریکہ نے عسکریت پسند گروپ ’انڈین مجاہدین ‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا


امریکہ نے عسکریت پسند گروپ ’انڈین مجاہدین ‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
امریکہ نے عسکریت پسند گروپ ’انڈین مجاہدین ‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکہ نے ایک عسکریت پسند بھارتی تنظیم کو،جس کے پاکستان میں رابطے ہیں، دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز کہا کہ انڈین مجاہدین نامی تنظیم 2005ء سے بھارت میں درجنوں مہلک بم دھماکوں کی ذمہ دار ہے۔

امریکہ کا کہناہے کہ انڈین مجاہدین کی پاکستان میں قائم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ قریبی رابطے ہیں۔ اس تنظیم پر 2008ء میں ممبئی میں دہشت گرد حملے کرنے کا الزام ہے۔

انڈین مجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے سے امریکہ میں اس کے تمام اثا ثے منجمد ہوجائیں گے اور امریکی شہریوں کو اس تنظیم کے ساتھ کئی طرح کے لین دین پر پابندی ہوجائے گی۔

انڈین مجاہدین پر جن حملوں کاالزام لگایا جاتا ہے ان میں پچھلے سال پونا میں ایک جرمن بیکری پر حملہ بھی شامل ہے جس میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ انڈین مجاہدین 2008ء میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی بم دھماکے کے ذمہ دار ہیں جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نتظیم 2008ء میں جنوبی شہر حیدرآباد میں بھی سلسلے وار بم دھماکوں میں ملوث ہے جس میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG