رسائی کے لنکس

ہیٹی کے صحافی کو امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل


ہیٹی کے صحافی کو امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل
ہیٹی کے صحافی کو امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل

امریکہ نے ہیٹی سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی اور اس کے اہل خانہ کو سیاسی پناہ فراہم کردی ہے۔وائس آف امریکہ کے لیے کام کرنے والے اس صحافی کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔

وائس آف امریکہ کی (Creole Service)کے رپورٹر سائنلس آگسٹن Sainlus Augustinنے رواں ہفتے امریکہ پہنچنے کے بعد سیاسی پناہ دینے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے آزادی صحافت کی حمایت پر ہیٹی میں امریکی سفارتخانے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آگسٹن نے اپریل 2009 ء میں ہیٹی کی سینٹ کے انتخابات کے دوران ووٹروں کے انٹرویو کیے تھے اور ووٹروں نے صحافی کو بتایا تھا کہ انھیں ایک امیدوار کے بھائی کی طرف سے اس کی حمایت نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس شخص نے واقعے کی رپورٹنگ جاری رکھنے پر آگسٹن اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں ۔ بعد ازاں مسلح افراد نے آگسٹن کے گھر پر فائرنگ بھی کی۔ اس صحافی نے گزشتہ سال روپوشی میں گزارا۔

وائس آف امریکہ کے ڈائریکٹر ڈین آسٹن نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ آگسٹن اور اس کے اہل خانہ محفوظ ہیں ۔ انھوں نے ہیٹی سے آگسٹن کی رپورٹنگ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

XS
SM
MD
LG