رسائی کے لنکس

یوکرین سے متعلق سفارتکاری پر کوئی اختلاف نہیں: جان کیری


امریکی وزیر خارجہ جان کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری

امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب بحراوقیانوس کے آر پار اوباما انتظامیہ کی طرف سے کیئف حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق غووخوض کے حوالے سے شدید اختلاف ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی یوکرین کے مسئلے سے متعلق " اپنی سفارت کاری میں متحد ہیں۔"

اتوار کو جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ بین الاقوامی سکیورٹی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکہ مشرقی یوکرین میں تنازع کو ختم کرنے کے لیے فرانس اور جرمنی کی طرف سے ایک منصوبے کے قیام کی کوششو ں کی حمایت کرتا ہے۔

باوجود اس کے کہ کیئف کو اسلحہ فراہم کرنے یا نہ کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے، کیری نے ان اطلاعات کو مسترد کیا کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان اس بحران سے نمٹنے اور اس سے متعلق روس کے کردار کے بارے میں اختلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "نہ ہی کوئی تقسیم ہے نا ہی کوئی تفریق ہے میں یہ سنتا رہتا ہوں کہ لوگ ایک (تقسیم) پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم متحد ہیں اور ہم مل کر کام کررہے ہیں"۔

کیری کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا جب بحراوقیانوس کے آر پار اوباما انتظامیہ کی طرف سے کیئف حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق غووخوض کے حوالے سے شدید اختلاف ہے۔

فرانس اور جرمنی اس طرح کے اقدام کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کر رہے ہیں کہ اس سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور ان کے بقول ان کے خیال میں اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

روس جس پر یہ الزام ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی مدد کررہا ہے کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے فراہم کیے جانے والے اسلحے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر شٹائن مائر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کے خیال میں اسلحے کی فراہمی " نہ صرف خطرنا ک ہے بلکہ الٹا یہ اس (تنازع) میں اضافے کا باعث بنے گی"۔

جان کیری نے کہا کہ امریکہ اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ یوکرین کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اپریل سے جاری اس تنازع میں اب تک 5,300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG