رسائی کے لنکس

نیویارک میں زہریلا مواد خریدنے پر ایک شخص گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی عہدیداروں نے منگل کو اعلان کیا کہ چینگ لی پر دو الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے اور اسے امریکی ڈاک کے ذریعے رائسن مواد حاصل کرنے کی کوشش پر عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر نہایت طاقتور اور ممکنہ مہلک زہریلے مواد رائسن کے حصول اور اسے تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی عہدیداروں نے منگل کو اعلان کیا کہ چینگ لی پر دو الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے اور اسے امریکی ڈاک کے ذریعے رائسن مواد حاصل کرنے کی کوشش پر عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

محکمہ انصاف کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق وہ رائسن مواد کو کم ازکم ایک خریدار کو دبارہ فروخت کرنا چاہتا تھا۔

ایف بی آئی نے اس کے لیے"جعلی سامان" کا انتظام کیا جو ملزم نے امریکہ کے ایک پوسٹ آفس باکس سے دستانے پہن کر وصول کیا۔

21 سالہ لی یہ پیکٹ مین ہیٹن میں اپنے اپارٹمنٹ میں لے گیا جہاں سے اسے 23 دسمبر کو گرفتار کر لیا گیا۔

لی پر ایک زہریلے حیاتیاتی مواد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے اپنے پاس رکھنے کا الزام ہے جس کی سزا عمر قید ہے۔ جبکہ اس پر دوسرا الزام یہ ہے کہ اس نے ڈاک کے ذریعے اپنے غیر قانونی کاروبار کے فروغ کے لیے فرضی نام استعمال کیا جس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال قید ہے۔

XS
SM
MD
LG