رسائی کے لنکس

فیس بک اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹریشن کے لیے تیار


فیس بک اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹریشن کے لیے تیار
فیس بک اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹریشن کے لیے تیار

مالیاتی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کمپنی ’ فیس بک‘ بدھ کے روز پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں اپنے حصص فروخت میں پیش کرنے کے لیے اپنے کاغذات داخل کروا رہی ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ پانچ ارب ڈالر یااس سے زیادہ رقم اکھٹی کرسکتی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے حصص کے ہر خریدار کو کمپنی کی ملکیت کا اس شیئر کے مساوی حصہ حاصل ہوجائے گا اور کمپنی کو اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ اسے اپنا دائرہ وسیع کرنے کے لیے سرمایہ مل جائے گا۔

اسٹاک مارکیٹ سے حاصل شدہ سرمائے سے فیس بک ، اپنے قرض چکا سکتا ہے یا اپنے دوسرے منصوبوں کی تکمیل کرسکتا ہے۔

رقم اکھٹی کرنے کا ایک اور ذریعہ بانڈز بھی ہیں ۔ بانڈز کے ذریعے کمپنی اپنے کاروبار کے ملکیتی حقوق اپنے پاس رکھ سکتی ہے ، لیکن اس ذریعے سے حاصل کردہ رقم ایک قرض ہوتی ہے، جسے واپس بھی کرنا ہوتا ہے اور اس پر سود بھی چکانا پڑتا ہے۔

بدھ کے روز فیس بک اپنے ابتدائی کاغذات جمع کرائے گی اور توقع ہے کہ اس کے اسٹاک کی فروخت آئندہ چند ماہ کے بعد شروع ہوگی۔

کئی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ کمپنی کی مارکیٹ ویلیو کا عمومی تخمینہ ایک کھرب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

XS
SM
MD
LG