رسائی کے لنکس

امریکی مندوب جیمز ڈوبنز کا دورہ پاکستان


ترجمان تسنیم اسلم
ترجمان تسنیم اسلم

تسنیم اسلم نے کہا کہ جیمز ڈوبنز پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کے فوکل پرسن بھی ہیں اور اُن سے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز اسلام آباد میں ہیں جہاں اُنھوں نے جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چودھری ںثار علی خان اور بعض دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔

جیمز ڈوبنز بدھ کو تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی نمائندہ خصوصی اور چودھری نثار کے درمیان ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق جیمز ڈوبنز نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ واشنگٹن اسلام آباد سے کثیر الجہتی اور طویل المدت تعلقات کے فروغ کے عزم پر قائم ہے۔

اُدھر پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی مندوب پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ جیمز ڈوبنز اپنی موجودہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد تواتر سے پاکستان کا دورہ کرتے رہے ہیں اور گزشتہ سال جون اور دسمبر میں اسلام آباد کے دورے علاوہ وہ جولائی 2013 میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ہمراہ بھی اسلام آباد آئے تھے۔
امریکی مندوب جمیز ڈوبنز کا دورہ پاکستان
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:43 0:00

تسنیم اسلم نے کہا کہ جیمز ڈوبنز پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کے فوکل پرسن بھی ہیں اور اُن سے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔

اس دورے کے دوران افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیا کیا جائے گا اور اُن کے بقول اس موقع پر دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کا بھی موقع ملتا ہے۔

وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق جیمز ڈوبنز نے چودھری نثار سے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کے حالات میں پاکستان کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

افغانستان میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات کے بعد امریکہ کے مندوب کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ جس میں اب تک کی بات چیت میں دیگر اُمور کے علاوہ افغانستان کی صورت حال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
XS
SM
MD
LG