رسائی کے لنکس

امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ


امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ
امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ

امریکہ میں مئی کے دوران 54 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ اس دوران بے روزگاری کی شرح میں بھی معمولی سا اضافہ ہوا۔

جمعے کے روز محکمہ محنت کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگاری کی شرح انتہائی معمولی اضافے کے بعد 9.1 فی صد ہوگئی ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہناہے کہ بے روزگاری کو معاشی بحران سے پہلے کی سطح پر لانے کےلیے ہرماہ کم ازکم ملازمتوں کے دو لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

روزگار کے حوالےسے مئی کے اعدادوشمار اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ معاشی بحالی کا عمل ٹہر گیا ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والے ایک معاشی جائزے میں بتایاگیا کہ بے روزگاری الاؤنس کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرانے والوں کی تعداد بدستور بلند ہے۔

تاہم اس سلسلے میں منظر عام پر آنے والی رپورٹوں کے اعدادوشمار میں اختلاف پایا جاتا ہے جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اپریل میں بے روزگاری 9 فی صد تھی جو مئی میں بڑھ کر 9.1 فی صد تک پہنچ گئی ۔

کھانے پینے کی چیزوں اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کارجحان کے باعث صارفین اپنا ہاتھ روک کرصرف ضروری اشیاء کی خریداری کررہے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہناہے کہ امریکی معیشت کی افزائش میں صارفین اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG