رسائی کے لنکس

افغانستان: ہیلی کاپٹر مار گرانے سے متعلق طالبان کا دعویٰ مسترد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل مائیکل لاہارن کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے ہنگالی لینڈنگ کی لیکن اُن کے بقول ابتدائی معلومات کے مطابق علاقے میں دشمن کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی تھی۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے ایک ہیلی کاپٹر نے جمعہ کو ہنگامی لینڈنگ کی تاہم افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار تمام فوجیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

امریکی افواج کے ترجمان نے طالبان کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا جس میں ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا کہا گیا تھا۔

یہ واقعہ صوبہ ہلمند میں پیش آیا، جہاں حالیہ ہفتوں میں شدید لڑائی ہوتی رہی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس صوبے کے 14 اضلاع میں سے بیشتر طالبان کے زیر کنٹرول ہیں۔

افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل مائیکل لاہارن کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے ہنگالی لینڈنگ کی لیکن اُن کے بقول ابتدائی معلومات کے مطابق علاقے میں دشمن کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی تھی۔

اُنھوں نے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں سینکڑوں امریکی فوجی مقامی فورسز کی مدد کے لیے پہنچے ہیں۔

دریں اثناء افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے قائم مقام سربراہ کے گھر پر حملے کا منصوبہ مقامی سکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ افغانستان کے نیشنل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے قائم مقام سربراہ مسعود اندرابی گھر پر حملے کے شبہے میں تین خواتی سمیت پانچ کو ننگر ہار سے گرفتار کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG