رسائی کے لنکس

سرگرم چینی کارکن کی امریکہ میں موجودگی کی تصدیق


فائل
فائل

چین کےانسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور مصنف، لو ہیتاؤ اور اُن کی زوجہ اِس وقت امریکہ میں ہیں۔ تاہم، دسمبر کے آغاز میں چین سے بھاگ نکلنے والے اِس جوڑے کو سیاسی پناہ نہیں دی گئی: محکمہٴخارجہ

امریکی محکمہٴخارجہ نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین کےانسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور مصنف، لو ہیتاؤ اور اُن کی زوجہ اِس وقت امریکہ میں ہیں۔ تاہم، اِس بات سے انکار کیا کہ دسمبر کے آغاز میں چین سے بھاگ نکلنے والے اِس جوڑے کو سیاسی پناہ دی گئی ہے۔

جمعرات کو ’وائس آف امریکہ‘ کےایک رپورٹر کے سوال پر لو نے کہا کہ امریکی محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریا نُلینڈ نے کہا ہے کہ سیاسی پناہ کی ’ہم نہ تو تصدیق کرتے ہیں، نہ تردید‘۔

لو کےسفر کےبارے میں تفصیل غیر واضح ہے۔

لیکن چین کی سرگرم کارکن، ہوجیا نے ’وائس آف امریکہ‘ کی ’منڈرین سروس‘ کو اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ لو اور اُن کی بیگم دسمبر کے آغاز میں تائیوان میں چھٹیاں منانے کے بعد بیجنگ نہیں لوٹے۔

ہو نے کہا کہ یہ دونوں محکمہ ٴخارجہ کی مدد سے کچھ ہی روز بعد امریکہ پہنچے تھے۔


یہ جوڑا اِس وقت واشنگٹن ڈی سی میں ہے اور رپورٹروں کو انٹرویو دینے سے گریزاں ہے۔
XS
SM
MD
LG