رسائی کے لنکس

امریکہ اور چین کے درمیان مثبت معاشی تعلقات، غریب ملکوں کے لیے کتنے فائدہ مند ہیں؟


امریکی وزیر تجارت جینا ریمانڈو کی اپنے چینی ہم منصب وانگ وینٹاؤ کے ساتھ ملاقات
امریکی وزیر تجارت جینا ریمانڈو کی اپنے چینی ہم منصب وانگ وینٹاؤ کے ساتھ ملاقات

معاشی بحران، غذائی قلت،آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، وسائل کی قلت اور دنیا کے مختلف حصوں میں ہونے والی جنگیں اور تنازعات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں خاص طور سے پاکستان جیسے ترقی پذیر اور غریب ملکوں کے لیے معاشی بد حالی کا عفریت قابو سے باہر نظر آتا ہے۔

اور ان ملکوں کی نظریں مدد کے لیے دولت مند ملکوں کی طرف اٹھتی ہیں لیکن ان کی باہمی رقابتیں ، غریب ملکوں کی خاطر خواہ مدد کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہیں۔ خاص طور پر امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی غریب اور ضرورت مند ملکوں کے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے ۔ کیونکہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تناؤ سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوتی ہے جس کا سب سے زیادہ منفی اثرات غریب اور ضرورت مند ملکوں پر پڑتے ہیں۔

امریکہ کی کامرس سیکریٹری جینا ریمانڈو کے چین کے دورے کو ایک اچھی خبر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بیجنگ میں دو روز سے ان کی چینی لیڈروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی اور چینی عہدیداروں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری آنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے ریمانڈو کو بتایا کہ کہ مستحکم اقتصادی تعلقات اور تجارتی تعاون نہ صرف چین اور امریکہ کے لیے بلکہ مجموعی طور پر پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

ریمانڈو نے کہا کہ امریکہ، چین کے ساتھ اپنا تجارتی تعلق برقرار رکھنا چاہتا ہے، اور امید کرتا ہے کہ یہ تعلقات ، مجموعی تعلقات کو استحکام فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ہم سے توقع کرتی ہے کہ ہم مل کر ان مسائل حل کریں جو آج دنیا کو درپیش لیں۔

چین کے وزیر تجارت وانگ وینٹاؤ سے ملاقات کے بعد ریمانڈو نے کہا کہ دونوں ملک ایک ورکنگ گروپ قائم کریں گے جس میں تجارتی نمائندے بھی شامل ہو ں گے۔ یہ ورکنگ گروپ تجارتی مسائل اور سرکاری سطح پر اطلاعات کے تبادلے پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا تاکہ برآمدی کنٹرول سے متعلق مسائل پر توجہ دی جا سکے۔

امریکی سیکرٹری تجارت ریمانڈو چین کے وزیر اعظم لی چیانک کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ملاقات۔ 29 اگست 2023
امریکی سیکرٹری تجارت ریمانڈو چین کے وزیر اعظم لی چیانک کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ملاقات۔ 29 اگست 2023

تاہم امریکی ایوان نمائندگان کی فارن افئیرز کمیٹی کے چیرمین مائیکل میکال نے چین کے ساتھ ایک ورکنگ گروپ شروع کرنے کے لیے بائیڈن حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے چین اور امریکہ تعلقات میں کشیدگی رہی ہےجس کا دونوں ملکوں کی تجارت پر منفی اثر پڑا ۔ بعض ماہرین اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG