رسائی کے لنکس

سینیٹر جان مکین کل برما پہنچ رہے ہیں


سینیٹر جان مکین کل برما پہنچ رہے ہیں
سینیٹر جان مکین کل برما پہنچ رہے ہیں

امریکی سینیٹر جان مکین برما کی جمہوریت نواز راہنما آنگ ساں سوچی سے مذاکرات کے لیے بدھ کے روز اس ملک کا دورہ کررہے ہیں۔ دورے کا مقصد یہ اندازہ لگانا ہے کہ برما کی نئی حکومت انسانی حقوق سے متعلق اصلاحات پر کتنی سنجیدہ ہے۔

امریکی سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کےری پبلیکن سربراہ جان مکین ایک عرصے تک برما کی فوجی حکومت کے ناقد اور جمہوریت نواز حزب اختلاف کے حامی رہے ہیں۔

ان کا کہناہے کہ وہ برما کی برائے نام سویلین حکومت پر ملک کی جیلوں میں پڑے ہوئے تقریباً 22 سو سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دیں گے۔

منگل کے روز بنکاک میں مکین نے نامہ نگاروں سے کہاکہ انسانی حقوق سے متعلق برما کی حکومت کی وابستگی کا تعین اس سے ہوگا کہ وہ آئندہ دنوں میں آنگ ساں سوچی کے صوبائی دوروں پر کیا رویہ اختیار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ برما کی حکومت سے کہیں گے کہ وہ سوچی کو ملک بھر میں آزادانہ سفر کی اجازت دے۔

آنگ ساں سوچی نے منگل کے روز کہاہے کہ وہ اگلے مہینے ملک کا دورہ کریں گی۔ یہ 2003ء کے بعد ان کا صوبوں کا پہلا دورہ ہوگا، اس دورے کا اختتام ان کی گرفتاری پر منتج ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG