رسائی کے لنکس

امریکی بجٹ پر ڈیموکریٹ اورری پبلیکنز کےاختلاف جاری


فلپائن میں آئے طوفان سے تباہ کاریاں
فلپائن میں آئے طوفان سے تباہ کاریاں

ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ بھی جمعے کے روز منظر عام آنے والی بجٹ تجاویز میں اخراجات میں زیادہ کٹوتیوں پر زور دے رہے ہیں

صدر براک اوباما نے کہاہے کہ پیر کے روز جاری ہونے والے بجٹ میں ان کی پسند کے کئی ملکی منصوبوں پر اخراجات اگلے پانچ سال کے لیے منجمد رہیں گے ، تاہم وہ تعلیم اور اختراعات کے ان شعبوں میں ، جن سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد مل سکے، سرمایہ کاری کریں گے۔

ہفتے کے روز اپنے ہفتہ وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ اس بجٹ سے اگلے دس سال کے عرصے میں خسارے کو چار کھرب ڈالر تک کم کیا جاسکےگا۔

جب کہ ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں سینیٹر اورین ہیچ نے صدر کے بجٹ کٹوتی پروگرام کو ایک خوف زدہ پروگرام قراردیتے ہوئے قواعد میں کمی کرنے اور سوشل سیکیورٹی اور میڈی کیئر جیسے منصوبوں کے فنڈز پر عام بحث مباحثہ کرانے کے لیے کہا۔

ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ بھی جمعے کے روز منظر عام آنے والی بجٹ تجاویز میں اخراجات میں زیادہ کٹوتیوں پر زور دے رہے ہیں۔ ری پبلیکن ، اقوام متحدہ کو دیے جانے والے فنڈز سمیت ملکی اور غیر ملکی پروگراموں میں اربوں ڈالر کی کٹوتی چاہتے ہیں۔

ری پبلیکن ارکان اگلے سات ماہ کے دوران ایک کھرب ڈالر بچانے پر زور دے رہے ہیں۔ ڈیموکریٹ اکثریت کی سینیٹ کے ارکان پہلے ہی سے اس منصوبے کو غیرحقیقی قراردےرہے ہیں۔

ری پبلیکن کے بجٹ پیکج میں مصر اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ پاکستان، عراق اور افغانستان میں سفارتی کوششوں کے لیے فنڈز برقرار رکھے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG