رسائی کے لنکس

الیانور روزویلٹ بہترین امریکی خاتون اول قرار: رپورٹ


الیانور روزویلٹ 1933ء سے 1945ء تک امریکہ کے صدر رہنے والے فرینکلن روزویلٹ کی اہلیہ تھیں۔ وہ کساد بازاری و انحطاط اور جنگ عظیم دوئم کے سیاہ ادوار میں امید کی ایک علامت سمجھی جاتی ہیں۔

امریکی مورخین اور دانشوروں کے آراء سے مرتب کردہ فہرست میں مسلسل پانچویں مرتبہ الیانور روزویلٹ امریکی کی بہترین خاتون اول قرار دیا گیا۔

سینا کالج اور سی۔سپان ٹیلی ویژن کی طرف سے منعقدہ رائے شماری میں مسز روزویلٹ کو ان کے پس منظر، ملک کے لیے ان کی اہمیت، قائدانہ صلاحیت، ان کی کامیابیوں اور حوصلے کو سراہا گیا۔

الیانور روزویلٹ 1933ء سے 1945ء تک امریکہ کے صدر رہنے والے فرینکلن روزویلٹ کی اہلیہ تھیں۔ وہ کساد بازاری و انحطاط اور جنگ عظیم دوئم کے سیاہ ادوار میں امید کی ایک علامت سمجھی جاتی ہیں۔

بعد ازاں انھوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ انسانی حقوق کے لیے ایک سرگرم کارکن کے طور پر کیا اور ان کا شمار دنیا کی مشہور اور قابل احترام خواتین میں ہونے لگا۔

فہرست میں ان کے بعد ابیگیل ایڈمز کا نام ہے جو امریکہ کے دوسرے صدر جان ایڈمز کی اہلیہ تھیں۔ وہ وائٹ ہائوس میں رہائش اختیار کرنے والی پہلی خاتون تھیں اور ان کا شمار غلامی کے اولین مخالفین میں ہوتا ہے۔

اس فہرست میں جیکولین کینیڈی تیسرے، ڈولی میڈسن چوتھے اور موجودہ خاتون اول مشیل اوباما پانچویں نمبر پر ہیں۔
ٹاپ ٹین فہرست کی دیگر خواتین اول میں ہلری کلنٹن، "لیڈی برڈ" جانسن، بیٹی فورڈ، مارتھا واشنگٹن اور روزلین کارٹر شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG