رسائی کے لنکس

کُرد افواج کا شام کی تیل کی دولت سے استفادہ


فائل
فائل

بنیادی طور پر امریکی حمایت یافتہ شام کی جمہوری افواج کی قیادت کُرد ہی کرتے ہیں۔ داعش کے خلاف اُن کی پیش قدمی نے کُردوں کو ایک موقع دیا ہے کہ وہ اپنے مقامی امور خود سنبھالیں، جس میں تیل کی پیداوار بھی شامل ہے

جب کُرد قیادت والی افواج نے فروری میں شام کے شمال مشرق میں واقع شدادی کے علاقے کا کنٹرول سنبھالا، اُنھوں نے نہ صرف داعش کے شدت پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا جو تقریباً ایک سال تک وہاں موجود رہے، لیکن اُنھوں نے اس ریگستانی خطے میں پھیلے ہوئے تیل سے مالا مال رقبے پر بھی قبضہ کیا۔

بنیادی طور پر امریکی حمایت یافتہ شام کی جمہوری افواج کی قیادت کُرد ہی کرتے ہیں۔ داعش کے خلاف اُن کی پیش قدمی نے کُردوں کو ایک موقع دیا ہے کہ وہ اپنے مقامی امور خود سنبھالیں، جس میں تیل کی پیداوار بھی شامل ہے۔

شدادی تیل اور قدرتی گیس کی بیش بہا معدنیات کے لیے شہرت رکھتا ہے۔

شدادی کے علاوہ کُرد گروپ شمال مشرقی شام میں حکمتِ عملی کی حامل تیل کی دولت کو کنٹرول کرتا ہے۔

کُرد تیل کے چشموں کے تیکنیک کار، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ ’’ہم اپنے لوگوں کو نہ صرف ایندھن کے لیے تیل فراہم کرتے ہیں بلکہ اب ہم تیل پیدا کر سکتے ہیں‘‘۔

تجزیہ کار کہتے ہیں کہ تیل کے مزید چشموں کا کنٹرول سنبھالنے سے شامی کُردوں کو یہ موقع میسر آئے گا کہ وہ شام میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں زیادہ مؤثر ثابت ہوں۔

سنہ 2012سے تیل سے مالا مال شمالی کُرد علاقے کو مقامی کرد افواج چلا رہی ہیں، جنھیں ’پیپلز پراٹیکشن یونٹس (وائی پی جی)‘ بھی کہا جاتا ہے، جب صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے اُن علاقوں کی جانب دھیان دینا بند کر دیا، جو دیگر مقامات پر حکومت مخالف باغیوں سے لڑ رہی تھیں۔ باوجود اس بات کے کہ وہاں سرکاری افواج کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے، مقامی کردوں نے رمیلان میں پھر سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جو شام میں تیل کا سب سے بڑا چشمہ ہے۔

تنازعہ بھڑک اٹھنے سے پہلے، کُرد علاقے سے تیل دو اہم رفائنریز کی جانب بھیجا جانے لگا، جن میں سے ایک شام کے وسطی علاقے، حمص میں واقع ہے جب کہ دوسری مغرب میں بنیاز میں واقع ہے۔ اب مشینوں کی مدد سے اسے مقامی طور پر صاف کیا جاتا ہے، جو پیشہ ورانہ لحاظ سے کم درجے کی ہیں اور ماحولیات کے لیے زیادہ خطرناک ہیں۔

ایک مقامی تیکنیشن نے کہا ہے کہ ایندھن میں استعمال کی خاطر کُردوں نے مشینری بنالی ہے، جس سے تیل اور گیس کو صاف کیا جاتا ہے۔

تیل کی پیداوار سے حاصل ہونے والی آمدن کردوں کو اس قابل بنا دیتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کا کاروبار چلا سکتے ہیں، اور اپنے لڑاکوں کی تنخواہ کا بندوبست کر سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG