امریکہ کی خاتون ایتھلیٹ ڈیلائیلا محمد نے 400 میٹر کا فاصلہ صرف 52.20 سیکنڈز میں طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ڈیلائیلا محمد نے یہ کارنامہ اتوار کو امریکہ کی ایک چیمپئن شپ میں انجام دیا۔ اس سے قبل 2003 میں روس کی خاتون ایتھلیٹ نے یہ فاصلہ 52.34 سیکنڈز میں عبور کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
امریکی ایتھلیٹ ڈیلائیلا محمد کا 400 میٹر ریس میں عالمی ریکارڈ

1
ڈیلائیلا محمد نے 16 سال پرانا ریکارڈ اتوار کو امریکہ کی ایک چیمپیئن شپ کے دوران توڑا۔

2
ڈیلائیلا محمد سے پہلے یہ ریکارڈ روس کی خاتون ایتھلیٹ یولیا کے نام تھا جنہوں نے 2003 میں 400 میٹر کی ’ہرڈل ریس‘ 52.34 سیکنڈز میں جیت کر ریکارڈ بنایا تھا۔

3
ریس جیتنے کے بعد 29 سالہ ڈیلائیلا محمد نے کہا کہ انہیں خود یقین نہیں آ رہا ہے کہ انہوں نے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر یہ مقابلہ جیتا ہے۔

4
اس مقابلے سے صرف دو ہفتے قبل ڈیلائیلا محمد ٹریننگ کرتے ہوئے گِر کر زخمی ہو گئی تھیں۔ وہ تین دن ٹریننگ میں حصہ بھی نہیں لے سکی تھیں۔