امریکہ کی خاتون ایتھلیٹ ڈیلائیلا محمد نے 400 میٹر کا فاصلہ صرف 52.20 سیکنڈز میں طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ڈیلائیلا محمد نے یہ کارنامہ اتوار کو امریکہ کی ایک چیمپئن شپ میں انجام دیا۔ اس سے قبل 2003 میں روس کی خاتون ایتھلیٹ نے یہ فاصلہ 52.34 سیکنڈز میں عبور کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
امریکی ایتھلیٹ ڈیلائیلا محمد کا 400 میٹر ریس میں عالمی ریکارڈ

5
ڈیلائیلا محمد اس سے قبل 2016 کے اولمپک مقابلوں میں سونے کا تمغہ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

6
عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ڈیلائیلا کا کہنا تھا کہ 52 سیکنڈز کا یہ ریکارڈ کبھی نہ کبھی تو ٹوٹنا تھا۔ اگر میں نہ ہوتی تو یہ ریکارڈ کسی اور خاتون ایتھلیٹ کے نام ہوسکتا تھا۔

7
دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈیلائیلا نے جب 2016 میں سونے کا تمغہ جیتا تھا تو اس وقت میدان میں بارش ہو رہی تھی۔ اتوار کو جب انہوں نے عالمی ریکارڈ بنایا تب بھی میدان میں بارش ہوئی۔ ڈیلائیلا کی حریف کھلاڑی ایشلی نے انہیں کہا کہ "یہ تم ہی ہو جو بارش لے آتی ہو۔"

8
ڈیلائیلا محمد کے ساتھ مقابلے میں رنر اپ سڈنی مِکلاگ لِن اور تیسرے نمبر پر آنے والی ایشلی اسپینسر نے ڈیلائیلا محمد کو نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر گلے لگا کر مبارک باد دی جب کہ ان کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔