رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ: 14 سابق طالبان کے نام پابندیوں کی فہرست سے خارج


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان کے 14 سابق اراکین کے نام عالمی تنظیم کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی فہرست سے خارج کردیے ہیں۔

عالمی ادارے کی جانب سے یہ اعلان جمعہ کو کیا گیا جسے عسکریت پسندوں کو افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل ہونے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ افغان حکومت پابندیوں کی نگران اقوامِ متحدہ کی کمیٹی پر زور دیتی آئی ہے کہ ان سابق طالبان کے نام اُس فہرست سے خارج کر دیے جن پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ افغان حکومت ان کے بارے میں سمجھتی ہے کہ یہ مسلح کاروائیاں ترک کر چکے ہیں۔

جن افراد کے نام فہرست سے خارج کیے گئے ہیں ان میں اعلیٰ سطحی امن کونسل کے چار ارکان بھی شامل ہیں جسے افغان حکام کی جانب سے گزشتہ برس ستمبر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سلامتی کونسل نے حال ہی میں اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں موجود طالبان اور القاعدہ سے منسلک افراد کو علیحدہ علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG