رسائی کے لنکس

'نوروز انسانی اقدار کی تجدید کا موقع ہے'


سیکرٹری جنرل نے فارسی کے مشہور کلاسیک شاعر ناصر خسرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نئے موسم کی ترجمانی جس شعر سے کی تھی اس میں بھی ہمیں نئے پن کا پیغام ملتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس نے نوروز کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ یہ ہم سب میں ایک قدر مشترک اور تنوع میں پوشیدہ خوشیوں کی یاد دہانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی برادری اس دن کو اس لیے مناتی ہے کیونکہ یہ پوری دنیا کے لیے ایک معنی رکھتا ہے۔ مختلف ممالک میں یہ اپنے اپنے انداز میں منایا جاتا ہے لیکن یہ خوبصورت مشترکہ اقدار کی ترجمانی کرتا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے فارسی کے مشہور کلاسیک شاعر ناصر خسرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نئے موسم کی ترجمانی جس شعر سے کی تھی اس میں بھی ہمیں نئے پن کا پیغام ملتا ہے۔

"بہار آچکی ہے۔۔۔فضا دلکش اور تازہ ہے اور عمر رسیدہ دنیا ایک بار پھر جوان ہو گئی ہے۔"

انتونیو گوئٹریس کا مزید کہنا تھا کہ شاعر نے اس بارے میں سبزے اور درختوں کی تازگی پر بیجوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسان کو یہ پیغام دیا کہ "علم بیج ہے، اور نوروز کا ہمارے لیے یہ سبق ہے کہ علم ہمیں تازہ کرتا ہے۔"

سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ نوروز ایک دوسرے اور دنیا کے بارے میں جاننے کا موقع ہے۔ "یہ موقع ہے کہ ہم امن، دوستی، انسانی حقوق اور انسانی وقار کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔"

XS
SM
MD
LG