رسائی کے لنکس

اہواز دنیا کا آلودہ ترین شہر: رپورٹ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ نے کہا ہے کہ ایران کا شہر اہواز دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اہواز میں فضا میں موجود زرات کی سطح سب سے زیادہ ہے جو انسانوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ اہواز ایک صنعتی شہر ہے جو تیل کے کنووں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان اور بوٹسوانا کے شہر بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں، جب کہ مجموعی طو پر سب سے آلودہ ملک منگولیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سب سے صاف ستھری فضا کینیڈا کے صوبہ یوکون کے دارالحکومت وائٹ ہارس کی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 13 لاکھ اموات واقع ہو رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG