رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ میں فنڈز کی قلت، تنخواہیں اور کئی پروگرام بند ہونے کا خدشہ


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ 24 ستمبر 2019
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ 24 ستمبر 2019

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اگر عالمی ادارے کو فنڈز نہ ملے تو اس مہینے کے آخر تک اسے شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رکن ممالک اقوام متحدہ کے پروگراموں اور لگ بھگ 37000 ملازمین کے اخراجات مل کر ادا کرتے ہیں، جب کہ اس وقت تک تقریباً ایک تہائی ممالک نے اپنے حصے کے فنڈز نہیں دیے جس سے عالمی ادارے کو 230 ملین ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سیکرٹری جنرل اننتونیو گوٹیرس نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک تہائی رکن ممالک کی طرف ان کی سالانہ رقم ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔

فنڈز کی قلت کا مطلب یہ ہے کہ عالمی ادارے کی کئی اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں نہیں کی جا سکیں گی۔ عالمی معاملات کے سلسلے میں انتہائی ضروری سفر نہیں ہو سکیں گے اور اہم نوعیت کی کانفرنسز اور اجلاس بھی نہیں بلائے جا سکیں گے۔

انڈیپنڈنٹ نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے کارکنوں کو خبردار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ انہیں نومبر کی تنخواہ نہ مل سکے۔

گوٹیرس نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ ممکن ہے کہ فنڈز کی قلت کے باعث اقوام متحدہ کی امن فوج کی کارروائیوں کا دائرہ بھی محدود کرنا پڑے۔

انہوں نے 193 میں سے ان 64 رکن ملکوں پر اپنے حصے کی ادائیگیاں کرنے پر زور دیا ہے جن کی جانب فنڈز واجب الادا ہیں۔

انہوں نے یہ اپیل منگل کے روز جنرل اسمبلی کی ایک کمیٹی میٹنگ کے دوران کی۔

XS
SM
MD
LG