رسائی کے لنکس

برما میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم


A butler and cheese specialist work at the presidential suite at Washington's Park Hyatt hotel. (Park Hyatt)
A butler and cheese specialist work at the presidential suite at Washington's Park Hyatt hotel. (Park Hyatt)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ برما کے صدر کی طرف سے سیاسی قیدیوں کو دی گئی معافی کے نتیجے میں ان کی رہائی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں مسٹر بان نے متعدد اہم شخصیات کی رہائی کا خیر مقدم کیا۔ تاہم انھوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے پیش نظر تمام سیاسی قیدیوں کی جلد رہائی کو یقینی بنائے گی۔

عالمی ادارے کے سربراہ کے اس بیان سے ایک روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ برما کی حکومت نے دو سو سیاسی اسیران سمیت تقریباً 6000 افراد کو رہا کردیا جسے حکام انسانی بنیادوں پر رہائی قرار دے رہے ہیں۔

مسٹر بان نے برما کی حکومت اور حزب مخالف کی رہنما آنگ سان سوچی کے مابین جاری بات چیت سمیت حکام اور نسلی گروپوں کے درمیان مذاکرات کو بھی سراہا۔

امریکہ نے بھی برما کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ایسے تمام قیدیوں کو رہا کرے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظمیوں کے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً دو ہزار حکومت مخالف افراد اب بھی قید میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG