رسائی کے لنکس

کرائمیا میں یوکرین سے علیحدگی پر ریفرنڈم


بحیرہ اسود کے کنارے واقع یوکرین کے اس علاقے میں ریفرنڈم روس کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس عمل کے خلاف قرارداد کے ویٹو کرنے کے ایک دن بعد شروع ہوا۔

کرائمیا میں اتوار کو یوکرین سے علیحدگی اور روس سے الحاق سے متعلق لوگوں نے رائے شماری میں حصہ لیا۔

بحیرہ اسود کے کنارے واقع یوکرین کے اس علاقے میں ریفرنڈم روس کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس عمل کے خلاف قرارداد کے ویٹو کرنے کے ایک دن بعد شروع ہوا۔

امریکہ کی تیار کردہ قرارداد میں زور دیا گیا تھا کہ کرائمیا میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نا کیا جائے جو کہ توقع کی جارہی تھی کہ روس کے حق میں ہوں گے۔

سلامتی کونسل میں روس واحد رکن تھا جس نے ہفتہ کو اس کی مخالفت کی جبکہ چین نے یہ کہتے ہوئے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا کہ اس سے تصادم اور مسائل پیدا ہوں گے۔

بیجنگ کے اس عمل سے یہ مطلب اخذ کیا جاتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ماسکو تنہا رہ گیا ہے۔

سلامتی کونسل میں امریکی سفیر سمانتھا پاور نے قرارداد کی ناکامی کو ’’ایک رنجیدہ اور اہم لمحہ‘‘ قرار دیا جبکہ ان کے روسی ہم منصب ویٹالی چرکن کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے منافی تھی۔

کرائمیا بنیادی طور پر نسلی اعتبار سے روسی اکثریت کا علاقہ ہے اور ماسکو کا کہنا ہے کہ کرائمیا کے مفادات کا تحفظ اس کا حق ہے۔
XS
SM
MD
LG