لندن —
قطر، اومان اور متحدہ عرب امارات سے برطانیہ کا مختصر دورہ کرنے والے شہریوں کو اب برطانیہ میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئے منصوبے کے تحت اومان، قطر اور یو اے ای کے شہریوں کو ویزا فیس کی ادائیگی، بائیومیٹرک ڈیٹا کی فراہمی اور ویزا دفترمیں پیش ہوئے بغیر ہی برطانیہ میں داخلےکی اجازت ہو گی۔
وزارات داخلہ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق، یکم جنوری سنہ2014 سے اومان، قطر اور یو اے ای کے شہری برطانیہ کا سفر کرنے کے لیے الیکٹرانک ویزا چھوٹ حاصل کرنے کے قابل ہوجائیں گے،جو وزیٹر ویزا کی درخواست کا فوری اور براہ راست متبادل ثابت ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق، تینوں ممالک کے شہریوں کو الیکٹرانک ویزا خاتمے کی دستاویزات حاصل کرنےکے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ تاہم، برطانیہ کا مختصر دورہ کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کو سفر کرنے سے48 گھنٹے قبل آن لائن مختصر درخواست مکمل کرنا ہو گی اور اس کا پرنٹ ساتھ رکھنا ہوگا، جسے برطانیہ آمد پر پیش کرنے کے بعد انھیں برطانیہ میں داخلے کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔
برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ جلد ہی کویت کے شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جنھیں آئندہ برس اسی پروگرام میں شامل کر دیا جائے گا۔
تھریسامے نے کہا کہ برطانیہ حقیقی سیاحوں اور کاروباری افراد کا ہمیشہ سے خیر مقدم کرتا رہا ہے جو برطانیہ کے اعلیٰ درجے کے پرکشش مقامات سے لطف اندوز ہونے، تعلیم حاصل کرنے یا تجارت کرنے کی غرض سے یہاں آتے ہیں اور نئی منصوبہ بندی اس بات کا ثبوت ہے کہ برطانیہ ویزا اور امیگریشن کے حوالے سے اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس یو اے ای سے برطانیہ کا مختصر دورہ کرنے والوں کی تعداد میں 29 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ البتہ، عالمی سطح پر وزیٹرز ویزا کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا تھا۔