رسائی کے لنکس

یوگنڈا نے چوری کی گئی امدادی رقم آئرلینڈ کو واپس کر دی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

گزشتہ سال آئرلینڈ کی طرف سے فراہم کی گئی امداد میں سے یوگنڈا کے وزیراعظم کے دفتر کے اہلکاروں نے پچاس لاکھ ڈالرز سے زائد کا غبن کیا تھا لیکن وزیراعظم پیٹرک عمامہ نے اس خرد برد میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

یوگنڈا نے آئرلینڈ کی طرف سے فراہم کی گئی امدادی رقم میں سے لوٹے گئے پچاس لاکھ ڈالر آئرش حکومت کو واپس کر دیے ہیں۔

آئرلینڈ کی وزیر خارجہ ایمون گیلمور نے کہا کہ انھیں اعتماد ہے کہ اداروں کی بحالی یوگنڈا کی بدعنوانی کے خلاف کوششوں میں مدد گار ثابت ہو گی۔

اُنھوں نے کہا کہ آئرلینڈ کی حکومت کی طرف سے یوگنڈا کے لیے منجمد کیے گئے امدادی منصوبوں کی بحالی کے بارے میں حکام از سر نو غور کریں گے۔

گزشتہ سال آئرلینڈ کی طرف سے فراہم کی گئی امداد میں سے یوگنڈا کے وزیراعظم کے دفتر کے اہلکاروں نے پچاس لاکھ سے زائد کا غبن کیا تھا لیکن وزیر اعظم پیٹرک عمامہ نے اس خرد برد میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

اس مالی غبن کے بعد برطانیہ، ڈنمارک اور ناروے نے بھی یوگنڈا کے لیے امداد معطل کر دی تھی۔
XS
SM
MD
LG