رسائی کے لنکس

افغانستان: داعش کے مضبوط ٹھکانے پر چڑھائی، دو امریکی فوجی ہلاک


فائل
فائل

پینٹاگان نے بتایا ہے کہ مشرقی افغانستان میں واقع داعش کے شدت پسندوں کے ایک مضبوط ٹھکانے پر چھاپے کے دوران، دو امریکی فوجی ہلاک جب کہ تیسرا زخمی ہوگیا۔

امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام گئے امریکی فوج اُس وقت حملے کی زد میں آئی جب امریکی فوجوں نے افغان سلامتی افواج کے ہمراہ کارروائی کی۔

افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر، جنرل جان ڈبلیو نکلسن نےصوبہٴ خوراسان کی داعش کا نام لیتے ہوئے، جو دولت اسلامیہ کی ایک مقامی شاخ ہے، بتایا کہ ’’آئی ایس آئی ایس-کے کے خلاف لڑائی دنیا کے لیے اہم ہے۔ لیکن، جان کے نذرانے کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا‘‘۔

اس ماہ کے اوائل میں، امریکی لڑاکا طیاروں نے ننگرہار میں داعش کے ایک ’بنکر کمپلیکس‘ پر امریکی فوج میں دستیاب سب سے بڑا بم گرایا۔ اس بم حملے کو اُس مہم کا ایک حصہ قرار دیا گیا جس کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنا ہے۔

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ اُس دھماکے میں کم از کم 92 شدت پسند ہلاک ہوئے۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ بم گرائے جانے کی کارروائی کے دوران افغان اور امریکی افواج قریبی رابطے میں تھے۔

XS
SM
MD
LG